استور،گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اورپہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

ہفتہ 19 مارچ 2016 16:08

استور ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اورپہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے ،جس کے باعث سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے ۔

(جاری ہے)

بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو شاہراہ قراقرم ،استور،گلگت،سکردو اور شاہراہ غذر مختلف مقامات پر بلاک ہونے کا خدشہ ہے ۔بارش شروع ہوتے ہی گیس سلنڈر مالکان نے قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت ضلع استور میں مائع گیس 160 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے ۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مہنگے داموں گیس فروخت کرنے والے ماکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :