Live Updates

پاکستان کا مستقبل عمران خان کے ہاتھ میں ہے،حلیم عادل شیخ

ہفتہ 19 مارچ 2016 16:14

پنوں عاقل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل عمران خان کے ہاتھ میں ہے، متحدہ میں مائنس الطاف کا فارمولاپیپلزپارٹی میں بھی شروع ہوچکاہے یعنی ایک اور پیپلزپارٹی جنم لینے والی ہے ملک میں تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جس میں ٹارگٹ کلر،بھتہ خور اور لینڈ گریبر میں ملوث لوگ موجود نہیں ہے ۔

سندھ میں پیپلزپارٹی کا وجود ختم ہورہاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کی ممبر سازی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے پنوں عاقل میں سردار پپوخان چاچڑ کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں ،کارکنوں اور علاقہ معززین سے ملاقات میں کیا،شرکاء کی جانب سے سندھ میں تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما بابر انیس، سردار ساجد علی شاہ ،سعیداحمد چاچڑ،ایڈوکیٹ محمد یونس نائچ ،مختار احمد سیال ،رفیق احمد سومرو،سردار ظفر خان کولاچی جاویداعوان، صدام کنبھر، خادم ترک سمیت متعدد رہنما موجود تھے ۔

حلیم عادل شیخ نے پنوں عاقل میں عوامی ممبر سازی سے قبل سکھر میں معروف سماجی شخصیت سردارجتوئی کی دعوت پر ان کے ڈیرے کا دورہ کیا جہاں سینکڑوں علاقہ معززین نے ان کا شاندار استقبال کیاحلیم عادل شیخ نے بھرپور پزیرائی دینے پر میزبانوں کاشکریہ اداکیا جس پر سردار جتوئی اور ان کے رفقاء نے پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ بھر میں عوامی ممبر سازی کے عمل کو تبدیلی کی علامت قرار دیا جن کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کی اس مہم میں ان کا ساتھ دینگے ۔

،بعدازاں عوامی ممبر سازی کے لیے شکار پور میں آغامولا بخش پٹھان کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ اور دادو میں مکہ گیسٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے عام لوگوں سے ملاقاتیں کی گئی ،حلیم عادل شیخ نے علاقہ معززین اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے لوگوں کو پی ٹی آئی کا ممبر بننے کا طریقہ کار سمجھایا اور ان میں عمران خان کا پیغام پمفلٹ کی صورت میں تقسیم کیا۔حلیم عادل شیخ جہاں بھی جاتے عوام کو تحریک انصاف کا منشور پیش کرتے اورسندھ میں عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے اپنے قائد کا ویژن پڑھ کر سناتے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :