ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی، بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 97رنز کا ہدف دیدیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 16:23

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی، بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 97رنز کا ہدف دیدیا

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 97رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ دہلی میں جاری میچ میں بھارتی اوپنر ز ناکام رہیں جس کے بعد متھالی اور ہرمنپریت کور نے دوسری وکٹ کے لیے 29رنز جوڑے ،متھالی اور کور16،16رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

(جاری ہے)

ویدا کے 24اور گوسوامی کے 14رنز کی بدولت بھارتی ویمن ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 96رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ، پاکستان کی جانب سے انعم ، اسماویہ، ثناء میر ،سعدیہ اور ندا نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔