Live Updates

عمران خان کی کولکتہ کے تاج ہوٹل میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات ٗ میچ جیتنے کیلئے خصوصی ٹپس دیں

بڑے میچ سے پہلے دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں ٗآخری گیند تک لڑنا ہے ٗ کوئی پریشر نہیں لینا ٗ عمران خان آپ اچھے کپتان ہیں ٗ ٹیم کی جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ٗبس ڈرنا نہیں ٗ عمران خان کی آفریدی سے گفتگو ……عامر کی تعریف

ہفتہ 19 مارچ 2016 17:02

عمران خان کی کولکتہ کے تاج ہوٹل میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کولکتہ کے تاج ہوٹل میں قومی کرکٹ ٹیم سے خصوصی ملاقات کی اور بھارت سے میچ جیتنے کیلئے خصوصی ٹپس دیں۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان نے تمام کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بڑے میچ سے پہلے دباؤمیں آنے کی ضرورت نہیں، آخری گیند تک لڑنا ہے اور کوئی پریشر نہیں لینا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عمران خان نے کھلاڑیوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں اور کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق مفید مشوروں سے نوازا۔عمران خان نے کپتان شاہد آفریدی سے انفراد ی ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ٹیم ردھم میں ہے اور بھارت کو ہراسکتی ہے، آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ تم اچھے کپتان ہو اور ٹیم کو جتواسکتے ہو بس ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔دریں اثنا عمران خان نے فاسٹ بولر محمد عامر کو شاباش دی اور کہا کہ تم بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرسکتے ہو خوب دل لگا کر بولنگ کرو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :