ملتان:جماعت نہم کے سالانہ امتحانات، انگلش کا پرچہ حل کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 مارچ 2016 17:23

ملتان:جماعت نہم کے سالانہ امتحانات، انگلش کا پرچہ حل کرتے ہوئے دل کا ..

ملتان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2016ء)ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2016ء میں انگلش کا پرچہ حل کرتے ہوئے طالبعلم وسیم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کاطالبعلم وسیم امتحانی سنٹر نمبر9 گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ایم آر/ 18میں انگلش کا پرچہ حل کررہا تھا کہ طالبعلم کی اچانک حالت بگڑ گئی ۔جس پرامتحانی سنٹر کے عملہ کی جانب سے امتحانی امیدوار کو طبی امداد بھی پہنچائی گئی لیکن ہارٹ اٹیک جان لیوا ثابت ہواجس کے باعث جماعت نہم کا امتحانی امیدوار وسیم امتحانی سنٹر میں ہی جاں بحق ہوگیا۔