قانون کی حکمرانی قائم کر نے پر مختلف تنظیموں کا ڈی پی او فیصل رانا کو خراج تحسین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 مارچ 2016 19:04

قانون کی حکمرانی قائم کر نے پر مختلف تنظیموں کا ڈی پی او فیصل رانا کو ..

حجرہ شاہ مقیم (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔19مارچ۔2016ء) قانون کی حکمرانی قائم کر نے پر مختلف تنظیموں کا ڈی پی او فیصل رانا کو خراج تحسین۔ اگر جان ومال کا تحفظ فراہم کرنیوالوں کی سرعام وردیاں پھاڑ ی جائینگی تو قانون خاموش کیسے رہ سکتا ہے ۔ قانون دان ہی قانون شکنی پر اتر آئینگے تو عام آدمی تو انصاف کو ترس جائیگا مشترکہ اعلامیہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران حجرہ شاہ مقیم آغا محمد صدیق مہرجنرل سیکرٹری طارق ندیم مہر ،صدر جماعت اہلسنت حاجی غلام رسول فریدی ،جنرل سیکرٹری سیفما ساؤتھ ایشیاء فری میڈیا ایسوسی ایشن وصدر پاکستان یونین آف جرنلسٹ شہباز شاہین شیخ ، صدر آرائیں ویلفےئر سوسائٹی حاجی غلام حسین ، صدر کسان ویلفیئر آر گنائزیشن محمد نعیم چودھری ،سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ حاجی محمد یار آصف سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے عام آدمی اور سرکاری ملازمین کے مقابلے میں بااثر لوگوں کو کھلی چھوٹ مل گئی تو معاشرے میں غریب لوگوں کا جینا حرام ہوجائیگا ایسے واقعات کی روک تھام نہ کی گئی تو ملک میں جنگل کا قانون رائج ہوجائیگا ضلع اوکاڑہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ڈی پی او کے حکم پر اے ایس آئی محسن کی وردی پھاڑنے کار سرکار میں مداخلت کچہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے وا لے چھ افراد کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا ہم قانون کی عمل داری کا عملی نمونہ پیش کر نے پر ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :