عمران‌ خان نے ہزاروں شائقین کے سامنے پاکستان کی جیت کی خواہش کا اظہار کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 مارچ 2016 19:25

عمران‌ خان نے ہزاروں شائقین کے سامنے پاکستان کی جیت کی خواہش کا اظہار ..
کلکتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2016ء) عمران‌ خان نے ہزاروں شائقین کے سامنے پاکستان کی جیت کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلکتہ میں پاک بھارت میچ سے قبل ہزاروں شائقین کے سامنے ویسٹ منگال حکومت کی جانب سے منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ بہترین مہمان نوازی پر بنگال حکومت اور ہندوستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے امید کا اظہار کیا کہ پاک بھارت میچ میں مقابلہ زبردست ہو گا اور نتیجہ وہی ہو گا جو کلکتہ میں ان کے آخری میچ کا ہوا تھا۔ یاد رہے کہ عمران خان کے کلکتہ میں کھیلے گئے آخری میچ میں پاکستان فتحیاب ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :