ورلڈ ٹی ٹونٹی ،بھارت کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 19:41

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،بھارت کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بلے باز بھرپور فارم میں ہیں اور امید ہے کہ بھارت کیخلاف بھی بڑا ٹوٹل سکور کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے عماد وسیم کی جگہ محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔بھارتی کپتان دھونی کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف بہترین فاسٹ باؤلر موجود ہیں ،ہمیں پہلے باؤلنگ کرکے وکٹ کا پتہ لگ جائے گا۔ کولکتہ میں صبح سے ہونے والے بارش کے باعث میچ ایک گھنٹہ دیر سے شروع ہوا ہے جسے 18،18اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے ۔