ورلڈ ٹی ٹونٹی ،احمد شہزاد نے اپنے ایک ہزار رنز مکمل کرلیے

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:18

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،احمد شہزاد نے اپنے ایک ہزار رنز مکمل کرلیے

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) پاکستانی اوپنر احمد شہزاد نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے 1000رنز مکمل کرلیے ہیں ۔24سالہ احمد شہزاد نے بھارتی آف سپنر روی ایشون کی گیند پر چوکا لگا کر یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے پانچویں پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد سے قبل عمر اکمل ، محمد حفیظ ، شاہد آفرید ی اور شعیب ملک پاکستان کے لیے 1000ٹی ٹونٹی رنز مکمل کر چکے ہیں ۔