Live Updates

عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں پہنچ گئے، والہانہ استقبال ، لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:48

عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں ..

کولکتہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور کرکٹ لیجنڈ عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب لیجنڈ آل راونڈر گراونڈ میں پہنچے تو شائقین نے ان کا شاندار استقبال کیا لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ۔ عمران خان نے ہاتھ ہلا کر شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ عمران خان اس میچ کیلئے خصوصی طور پر بھارت پہنچے ہیں۔ بھارت میں ان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :