ورلڈ ٹی ٹونٹی ، سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 119رنز کا ہدف دیدیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:21

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 119رنز ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 119رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ ایڈن گارڈنز ،کولکتہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی اوپنرز نے محتاط طریقے سے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ٹیم کو 38رنز کا آغاز فراہم کیا کیا ،شرجیل خان17رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ احمد شہزاد نے ایک اور سٹارٹ ضائع کیا اور 25رنز بنا کر بمراہ کو وکٹ دیکر پوویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

حیران کن طور پر نمبر 3پر بلے بازی کرنے آنے والے شاہد آفریدی کچھ خاص نہ کرسکے اور 8رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ عمر اکمل اور شعیب ملک نے قومی ٹیم کو سہار دیتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 41رنز جوڑے ۔ عمر اکمل 22رنز بنا کر کر جدیجہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے ۔ شعیب ملک بھی 16گیندوں پر 25رنز سکور کرکے پوویلین لوٹ گئے ۔ حفیظ اور سرفراز نے 10گیندوں پر 13رنز کی شراکت داری قائم کرکے پاکستان کا سکور 118تک پہنچایا،پروفیسر 5اور سرفراز 8رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ بھارت کی جانب سے نہرا ، جدیجہ، بمراہ ، پانڈیا اور رائنا نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔