پاک بھارت میچ دیکھنے سے محروم رہنے والے افراد موبائل پر عزیز و اقارب سے اپ ڈیٹ لیتے رہے

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:26

پاک بھارت میچ دیکھنے سے محروم رہنے والے افراد موبائل پر عزیز و اقارب ..

اسلام آباد /لاہور /کراچی /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان میں سفر یا کسی اور مصروفیت کے باعث پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے سے محروم رہنے والے افراد موبائل پر عزیز و اقارب سے اپ ڈیٹ لیتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اپنی مصروفات اور سفر کے باعث ہزاروں افراد پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ براہ راست نہ دیکھ سکے تاہم وہ موبائل کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہے انٹر نیٹ کی سہولت رکھنے والے صارفین نے مختلف ویب سائٹس اور ایپس کی مدد سے میچ کی تازہ صورتحال جانی جبکہ دیگر افراد موبائل فون پر کال اور ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے دوستوں اور رشتہ داروں سے میچ کی اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہے

متعلقہ عنوان :