پاک بھارت میچ سے قبل ٗ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اور بھارتی لیجنڈ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے لائف ٹائم اینچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنیوالی تمام شخصیات کو شالز پہنائیں ٗ پھولوں کے گلدستے تحفے میں دیئے

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:41

پاک بھارت میچ سے قبل ٗ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اور ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اور بھارتی کرکٹ لیجنڈ ز کو لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے نواز گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان کے عمران خان ،وسیم اکرم اور وقار یونس کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ۔ بھارت لیجنڈ کرکٹرزسچن ٹنڈولکر ،سنیل گواسکر ،ویرندر سہواگ اور فلم سٹار امیتابھ بچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے لائف ٹائم اینچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی تمام شخصیات کو شالز پہنائیں اور پھولوں کے گلدستے تحفے میں دیے ۔

متعلقہ عنوان :