ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے اگلے میچ میں افغانستان کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے ٗہاشم آملہ

جنوبی افریقہ ورلڈ کلاس ٹیم ہے ٗ ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے ٗ افغانستان ٹیم کے کپتان کا بیان

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:47

ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے اگلے میچ میں افغانستان کو آسان حریف تصور کرنے کی ..

دھرما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے اگلے میچ میں افغانستان کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے جبکہ افغانستان ٹیم کے کپتان اصغرسٹانکزئی نے کہا کہ جنوبی افریقہ ورلڈ کلاس ٹیم ہے ٗف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں آملہ نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اس نے سری لنکا کو بھی ٹف ٹائم دیا تھا ہمیں میچ میں کامیابی کیلئے سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

اصغرسٹانکزئی نے کہا کہ پروٹیز سے خوفزدہ نہیں ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ انگلینڈ سے شکست کے بعد پروٹیز پر دباؤ ہو گا اسلئے ہمارے پاس اسے ٹف ٹائم دینے کا بہترین موقع ہے تاہم کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔