وویمنز ٹیم کی شاندار فتح : فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

ٹیم کا سٹیڈیم میں جشن ، سٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین نے بھی بھرپور ساتھ دیا ، میرے لئے اعزاز ہے کہ بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دی ، انعم امین

ہفتہ 19 مارچ 2016 22:10

وویمنز ٹیم کی شاندار فتح : فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے ..

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء ) وویمنز کرکٹ ٹیم کی بھارت کیخلاف شاندار فتح پر فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ، انعم امین نے بہتربن باؤلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دینے پر خوشی سے نہال ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی 20میں وویمنز کرکٹ میچ کے دوران بارش کے بعد جب امپائرز نے پاکستانی فتح کا اعلان کیا تو قومی پلیئرز نے خوشی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس سے سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا قومی ٹیم نے گراؤنڈ میں خوشی منائی ۔

(جاری ہے)

سٹیڈیم میں موجود پاکستانی حامیوں نے بھی ٹیم کو بھرپور داد دیتے ہوئے نعرے بازی کی ،اورفیروزشاہ کوٹلہ سٹیڈیم پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پانے الی انعم امین نے کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اتنے بڑے میچ میں ہم نے بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دی اور اس میں میں میچ کی بہترین کھلاڑی قر ار پائی میچ سے قبل یہی پلاننگ تھی مخالف ٹیم کو سکور کرنے سے روکنا ہے اور جتنے کم سکور دیئے جائیں اتنا ہمارے لئے بہتر ہوگا اور وہی ہوا ہم نے بھارتی ٹیم کو کم سکور پر آؤٹ کرکے فتح اپنے نام کی (

متعلقہ عنوان :