وزیر اعظم کی کرکٹ سے دلچسپی کھل کر سامنے آ گئی ،پاک ، بھارت میچ جاتی امراء میں اپنی اہل خانہ کے ہمرا ہ ٹی وی پر دیکھا

ہفتہ 19 مارچ 2016 22:29

وزیر اعظم کی کرکٹ سے دلچسپی کھل کر سامنے آ گئی ،پاک ، بھارت میچ جاتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) پی سی بی کے پیٹرن انچیف ‘ ماضی میں لاہور جیم خانہ کے بلے باز وزیر اعظم نواز شریف کی کرکٹ سے دلچسپی کھل کر سامنے آ گئی ‘ ہفتہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ جاتی امراء میں اپنی اہل خانہ کے ساتھ ٹی وی پر دیکھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے میدان میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین زبردست ٹاکرے نے دنیائے کرکٹ میں ہلچل تو مچا ہی لیکن وزیر اعظم نوا زشریف جو کہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف بھی ہیں اور انہوں نے ماضی میں لاہور جم خانہ کی طرف سے بلے بازی کے جوہر بھی دکھا ررکھے ہیں نے بھی اس میچ میں خصوصی دلچسپی دکھائی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ہفتہ کو پاک بھارت ٹاکرا اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں دیکھا جہاں ان کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :