سٹہ بازوں کے رابطہ کا خدشہ، محمد عامر کا بھارت میں موبائل فون کے استعمال سے اجتناب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 مارچ 2016 22:30

سٹہ بازوں کے رابطہ کا خدشہ، محمد عامر کا بھارت میں موبائل فون کے استعمال ..
کولکتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2016ء) سٹہ بازوں کے رابطہ کے خدشے کے باعث محمد عامر بھارت میں موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے میچز کیلئے بھارتی شہر کولکتہ میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 برس کی پابندی بگھتنے والے نوجوان تیز گیند باز محمد عامر بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ماضی میں ہوئے واقعات کے باعث محمد عامر بھارت میں زیادہ سے زیادہ احتیاط برت رہے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بھارت میں موجود سٹہ باز محمد عامر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسی خدشے کے باعث کسی تنازعے کا شکار ہونے سے بچنے کیلئے محمد عامر بھارت میں موبائل فون کا استعمال نہیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :