شاہد آفریدی کی ناقص کپتانی ،پاکستان نے آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کو ہرانے کا سنہری موقع ضائع کردیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 22:46

شاہد آفریدی کی ناقص کپتانی ،پاکستان نے آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کو ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء )قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی ناقص کپتانی کے باعث پاکستان نے آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کو ہرانے کا سنہری موقع ضائع کردیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستانی فاسٹ باؤلر ز کے ڈر سے سپن وکٹ بنائی تاہم کپتان نے نوجوان لیفٹ آرم سپنر عماد وسیم کو ڈراپ کرکے میڈیم فاسٹ باؤلر محمد سمیع کو چانس دے دیا ، اس کے بعد جب آف سپنر شعیب ملک لیفٹ ہینڈ بلے باز یوراج سنگھ کو گیند کرنے آئے تو حیران کن طور پر انہیں کوئی سلپ نہ ملی اور ان کی پہلی گیند پر نکلنے والے ایج پر یقینی وکٹ پاکستان نہ مل سکی ۔

اس کے بعد جب یوورا ج سنگھ بیٹنگ کرنے آئے تو آفرید ی نے فیلڈ آگے رکھنے کی بجائے باؤنڈری پر لگا کر انہیں سیٹ ہونے کا موقع دے کر ان پر موجود دباؤ کا خاتمہ کردیا۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے ایشیا ء کپ میں بھی بنگلہ دیش کیخلاف مقابلے میں لیفٹ آر م سپنر کی جگہ فاسٹ باؤلر انور علی کو کھلادیا تھا جس کا خمیازہ پاکستان کو ایونٹ سے باہر ہونے کی صورت میں بھگتنا پڑا تھا ۔