مرید کے ، جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کے کونسلر رانا عرفان جاں بحق

ہفتہ 19 مارچ 2016 23:20

مرید کے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19مارچ۔2016ء) مرید کے میں جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کے کونسلر رانا عرفان جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو مرید کے میں جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ ن کے کونسلر رانا عرفان کو قتل کر دیا ۔ رانا عرفان وارڈ نمبر 27 سے منتخب ہوئے تھے ۔ واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔