کراچی ،گلشن اقبال نیپا چورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، دوسرا زخمی

ہفتہ 19 مارچ 2016 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ ادھر بلدیہ موچکو میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے ۔