آج کی پچ کو سمجھنے میں غلطی ہوئی تھی ،شاہد آفریدی کا اعتراف

ہفتہ 19 مارچ 2016 23:30

آج کی پچ کو سمجھنے میں غلطی ہوئی تھی ،شاہد آفریدی کا اعتراف

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ ان سے پچ کو سمجھنے میں غلطی ہوئی تھی ۔ میچ کے بعد سابق برطانوی کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے آفریدی سے سوال کیا کہ اگر انہیں دوبارہ موقع ملا تو کیا وہ یہی ٹیم کھلائیں گے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اگر چہ محمد سمیع نے آج اچھی باؤلنگ کی لیکن اگر انہیں دوبارہ موقع ملے تو وہ سمیع کی جگہ سپر کھلائیں گے ۔

(جاری ہے)

آفرید ی کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے آج بہت اچھی بلے بازی کی ،اب ہمیں شکست بھلا کر اگلے میچز میں پرفارم کرنے کی ضرورت ہے ۔