عمر اکمل کی عمران‌ خان سے سفارش، رمیز راجہ کی شدید تنقید

muhammad ali محمد علی اتوار 20 مارچ 2016 02:08

عمر اکمل کی عمران‌ خان سے سفارش، رمیز راجہ کی شدید تنقید

کولکتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2016ء) عمر اکمل کی عمران‌ خان سے سفارش پر رمیز راجہ نے شدید تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاک بھارت میچ سے قبل عمران خان کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر عمر اکمل کی جانب سے ان سے درخواست کی گئی تھی وہ کوچ اور کپتان کو انہیں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے بھیجنے کی سفارش کریں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے ردعمل دیا ہے۔ رمیز راجہ نے عمر اکمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عمران خان سے ایسی بات ہرگز نہیں کرنی چاہیے تھی۔

متعلقہ عنوان :