مذہبی وسیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں مجرموں اوردہشت گردوں کو پناہ نہ لینے دیں، رینجرز کاآپریشن کسی ایک گروہ یا پارٹی کے خلاف نہیں صرف جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لئے ہے، آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا اس لیے یہ وقت اوررفتارکی قید سے آزاد ہے،ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی آل پاکستان سیکیورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

پیر 21 مارچ 2016 00:00

مذہبی وسیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں مجرموں اوردہشت گردوں کو پناہ نہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ رینجرز کا آپریشن کسی ایک گروہ یا پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ صرف جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لئے ہے ، مذہبی وسیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کو اپنی صفوں میں پناہ نہ لینے دیں۔اتوار کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آل پاکستان سیکیورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے وفد نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، 70 رکنی وفد کا استقبال ڈی جی رینجرز نے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے وفد کو امن و امان اور کراچی میں جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پرمیجر جنرل بلال اکبرکا کہنا تھا کہ رینجرز کا آپریشن کسی ایک گروہ یا پارٹی کے خلاف نہیں ہے ، رینجرز کا آپریشن صرف جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لئے ہے یہ آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا، اس لیے یہ وقت اوررفتارکی قید سے آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کو اپنی صفوں میں پناہ نہ لینے دیں اورسیکیورٹی کمپنیوں اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے معلومات شئیرکریں۔

متعلقہ عنوان :