ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہیے رول جو بھی لوگ انہیں ووٹ دیتے ہیں ،ڈ اکٹر عاصم کا دہشت گردی میں کوئی ہاتھ نہیں ہو سکتا وہ سیاستدان نہیں ایک ڈاکٹر ہیں،اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پرآواز اٹھائی ہے، 2013 میں پی آئی اے کا خسارہ بڑھا ، پی آئی اے میں ہمارے لوگ لگانے کا الزام غلط ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 21 مارچ 2016 00:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہیے رول جو بھی لوگ انہیں ووٹ دیتے ہیں ،ڈ اکٹر عاصم کا دہشت گردی میں کوئی ہاتھ نہیں ہو سکتا وہ سیاستدان نہیں ایک ڈاکٹر ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ 2013 میں پی آئی اے کا خسارہ بڑھا ، پی آئی اے میں ہمارے لوگ لگانے کا الزام غلط ہے ۔

انھوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پرآواز اٹھائی ہے ۔انکا کہنا تھاکہ ڈاکٹر عاصم کا دہشت گردی میں کوئی ہاتھ نہیں ہو سکتا، عاصم حسین سیاستدان نہیں ایک ڈاکٹر ہیں۔سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہیے رول جو بھی لوگ انہیں ووٹ دیتے ہیں ۔