پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی،پیپلز پارٹی کااسمبلی کےباہر دھرنادینے کا اعلان
سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 12:46
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء) : سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا۔ سندھ اسمبلی کے آج کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اجلاس کے اختتام پر سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دینے کا اعلان کیا۔
(جاری ہے)
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر آج پم سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام رہنما اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج میں شریک ہوں گے۔ مشرف کی بیرون ملک روانگی پر موجودہ حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینا ملک سےغداری کے مترادف ہے ۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کی علاج کے غرض سے بیرون ملک روانگی پر ہی پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاج کا اعلان کر دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.