پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، ’’گیس چوری روک تھام اوروصول یابی بل2014ء‘‘ منظورکرلیاگیا

پیر 21 مارچ 2016 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گیس چوری کے مقدمات اورگیس سے متعلق دیگرجرائم پرقانونی کارروائیاں کرنے اورواجب الادارقوم کی وصولی کے طریقہ کارکی فراہمی کے اہتمام کرنے کابل گیس چوری روک تھام اوروصول یابی بل2014ء منظورکرلیاگیایہ بل وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے ایوا ن میں پیش کیاجس میں اپوزیشن نے کئی ترامیم پیش کیں بعدازاں تفصیلی غوروحوض اوربحث کے بعدایوان نے بعض ترامیم کے ساتھ اس بل کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

بعدازا ں سپیکرسردارایازصادق نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :