چین کی انٹرنیشنل کونسل فار انٹرنیشنل کاپریشن اینڈ انویسٹمنٹ ، پنجاب انڈسٹرئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے مابین باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب

پیر 21 مارچ 2016 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) پانچویں پاک چین بزنس فورم کے تحت چین کی انٹرنیشنل کونسل فار انٹرنیشنل کاپریشن اینڈ انویسٹمنٹ اور پنجاب انڈسٹرئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے مابین باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شفیق احمد مہمان خصوصی تھے جبکہ حکومت چین کی جانب سے میئر چین حکومت زانگ جیان ہانگ نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت چین کی سیچوان پروونشل کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل کاپریشن اینڈ انویسٹمنٹ اور پنجاب انڈسٹرئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے مابین باہمی تعاون کی یادداشت پردستخطوں کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

حکومت چین کی جانب سے سیچوان پروونشل کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل کاپریشن اینڈ انویسٹمنٹ (ایس سی پی آئی سی آئی) کے سیکرٹری جنرل مسٹر وانگ جیان نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ پنجاب انڈسٹرئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پی آئی ای ڈی ایم سی ) کے سی ای او کرنل (ر) نوید مشتاق گل نے دستخط کیے ، تقریب میں حکومت چین کی میئر زانگ جیان ہانگ نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر آف جیاجیانگ کنٹری انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ فارن افیئر ز بیورو ایل وی تاؤ سمیت کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر حکومت چین کی سیچوان پروونشل کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل کاپریشن اینڈ انویسٹمنٹ اور پنجاب کی چیف منسٹر یو تھ موبلائزیشن کمیٹی کے مابین فرینڈلی سٹریٹجک کو آپریشن کی یا دداشت کے معاہدے پر بھی دستخط کی تقریب ہوئی جس میں چیف منسٹر یو تھ موبلائزیشن کمیٹی کے سربراہ سہیل عامر ، چیف کو آرڈینیٹر صنعت و تجارت پنجاب مجیب عالم طورو،عاصم اعوان ٹیپو چیف کو آرڈینیٹر محکمہ ماحولیات و سیاحت اور دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :