اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر 2بین الاقوامی پرواز وں میں بم کی اطلاع پربیرون ملک جانے والی 10پروازوں کو روک دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 مارچ 2016 11:30

اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر 2بین الاقوامی پرواز وں میں بم کی اطلاع ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22مارچ۔2016ء) اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر 2بین الاقوامی پرواز وں میں بم کی اطلاع پربیرون ملک جانے والی 10پروازوں کو روک لیا گیا۔ پروازوں کی تلاشی کے بعد کلیئر قراردے کر فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹوانٹرنیشنل ائر پورٹ پر بین الاقوامی پرواز میں علی الصبح نامعلوم فون کال کے ذریعے بم کی اطلاع دی تھی۔

(جاری ہے)

جس پربیرون ملک جانے والی 10پروازوں کو روک لیا گیااوربیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو لاہور اورپشاور موڑ دیا گیا۔بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کرکے پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ ائرپورٹ پرموجود پروازوں کی تلاشی لی گئی جنہیں بعد میں کلیئر قرار دیکر فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔تلاشی لینے کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جبکہ ائرپورٹ پر موجود مسافروں اور ان کے عزیز واقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :