یوم پاکستان کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

منگل 22 مارچ 2016 13:13

یوم پاکستان کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

فیصل آباد۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء ) فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں( آج) یوم پاکستان کے موقع پر تمام اہم مقامات کی فول پروف سکیورٹی کے احکا مات جاری کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژنز کے انتظامی و پو․لیس حکام ، ریجنل پولیس آفیسرز، کمشنر ز ، رینج ڈی آئی جیز ،سٹی پولیس آفیسرز ، ڈی سی اوز ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور دیگر حکام کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کل تمام شہروں میں بالعموم اور بڑے و حساس شہروں میں بالخصوص یوم پاکستان کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ریجن پولیس کے ذرائع نے بتا یا کہ یوم پاکستان کی تقریبا ت کی جگہوں پر مطلوبہ تعداد میں پولیس کے باوردی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور حساس مقامات کے قریب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت ان کی مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جارہی ہے تاکہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :