داعش نے برسلز دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 مارچ 2016 17:05

داعش نے برسلز دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 مارچ 2016ء) : بیلجئین دارالحکومت برسلز آج صبح سے یکے بعد 7 دھماکوں سے گونج اُٹھا ۔ جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

برسلز میں 7 دھماکے ائیر پورٹ ،میٹرو اسٹیشنز اور صدارتی محل کے قریب کیے گئے جس کے بعد شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ برسلز حملے کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کر لی گئی ہے۔ غیر ملی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ برسلز دھماکوں کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کر لی گئی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ برسلز دھماکے پیرس حملوں کے اہم اور مرکزی ملزم صالح عبد السلام کی گرفتاری کے قریباً چار روز بعد کیے گئے۔