پاکستان اور ترکی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے فریم ورک معاہدے پر دستخط
مستقبل کے آزاد تجارتی معاہدے کیلئے اشیاء اور سروسزکی تجارت ،انٹیلکیچوئل پراپرٹی رائٹس، مسابقتی پالیسیوں اور تجارتی تنازعات کے حل کے قواعد طے کرنے کے لئے مذاکرات کئے جائیں گے تجارت میں اضافے کیلئے روایتی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہو گا ،اس کے لئے دوطرفہ تجارتی معاہدے انتہائی ضروری ہیں، خرم دستگیرکی ترک وزراء سے ملاقات میں گفتگو
منگل 22 مارچ 2016 22:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) پاکستان اور ترکی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لئے فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ۔ معاہدے پر پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان اور ترکی کے وزیر معاشیات مصطفی ایلیٹاس نے دستخط کئے ۔ یہ فریم ورک ایگریمنٹ مستقبل میں پاکستان اور ترکی کے مابین مستقبل کے آزاد تجارتی معاہدے کے لئے اشیاء اور سروسزکی تجارت ،انٹیلکیچوئل پراپرٹی رائٹس، مسابقتی پالیسیوں اور تجارتی تنازعات کے حل کے قواعد طے کرنے کے لئے مذاکرات کئے جائیں گے ۔
فریم ورک ایگریمنٹ دونوں ممالک کے مابین آزاد تجارتی معاہدے مذاکرات کا آغاز جلد ازجلد کر دیا جائیگا اور معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے لئے دونوں ممالک کے تجارتی حکام مسلسل رابطے میں رہیں گے ۔(جاری ہے)
پاکستان تمام حکومتی اور پرائیویٹ سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کے بعد پاک ترک آزاد تجارتی معاہدے کے لئے تجاویز مرتب کرے گا۔ دونوں وزراء نے ترکی کے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کے ادارے کے پاکستان میں دفتر کا افتتاح کیا جو ابھرتے ہوئے پاکستانی کاروباری حضرات کو اقتصادی اور تکنیکی مشاورت فراہم کرے گا۔
اس سے قبل دونوں ممالک کے وزراء کے مابین ملاقات میں انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ دنیا اس وقت کمرشل ڈپلومیسی کے دور سے گزر رہی ہے اور ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو دوسرے عوامل پر ترجیح دی جاتی ہے ۔ عالمی تجارت کی بدولت دنیا میں کئی نوکریاں پیدا ہو رہی ہیں اور ترقی پذیر ممالک کے اقتصادی حالات بہتر ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تجارت میں اضافہ کرنے کے لئے روایتی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہو گا جس کے لئے دوطرفہ تجارتی معاہدے انتہائی ضروری ہیں ۔ ترکی کے وزیر نے پاکستان میں کی گئی ترک سرمایہ کاری کی تفصیل پیش کی اور کہا کہ سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور ترکی کے مابین تجارتی معاہدہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی سمیت تمام مسلم دنیا کو ہلال فوڈ کے لئے تمام دنیا میں تسلیم کئے جانے والے اسٹینڈرڈ اپنانے ہوں گے تا کہ ہلال فوڈ کی تجارت میں مسلم ممالک کے حصے میں اضافہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان میں توانائی ،ہاؤسنگ ، ٹرانسپورٹ ، شہری صفائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.