برسلز دھماکے، دونوں‌ خود کش حملہ آور بھائی تھے۔بیلجئین میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 مارچ 2016 12:25

برسلز دھماکے، دونوں‌ خود کش حملہ آور بھائی تھے۔بیلجئین میڈیا

برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مارچ 2016ء) : بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز مئں گذشتہ روز ائیر پورٹ ، میٹرو اسٹیشنز اور صدارتی محل کے قریب 7 دھماکے کیے گئے۔

(جاری ہے)

بیلجئین میڈیا نے گذشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ائیر پورٹ پر ہونے والے دونوں دھماکے خود کش تھے جبکہ ائیر پورٹ بعد ازاں کیے جانے والے سرچ آپریشن میں بھی تین خود کش جیکٹس برآمد ہوئیں۔ بیلجئین میڈیا کے توسط سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برسلز ائیر پورٹ پر خود کش دھماکے کرنے والے دونوں حملہ آور بھائی تھے۔ بیلجئین میڈیا نے بتایا کہ دونوں حملہ آور خالد اور ابراہیم منظم دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے سبب سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔