رحیم یار خان ، یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی سکول کے بچوں کے لئے 2 روزہ ”زندہ بادپاکستان“ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
بدھ 23 مارچ 2016 14:53
رحیم یار خان۔ 23 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) ضلع رحیم یار خان میں گورنمنٹ کے6اسپیشل پرسنزسکول کے بچوں کے درمیان یوم پاکستان کے حوالے سے 2 روزہ زندہ بادپاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری ہیں جن میں بچوں کا جوش دیدنی ہے اس ٹورنامنٹ کے تمام میچزکی کمنڑری بھی خصوصی بچے کررہے ہیں ۔
(جاری ہے)
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رحیم یار خان محمد اشفاق نے بتایا کہ ضلع رحیم یار خان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈی سی اوکیپٹن(ر)محمد ظفراقبال کی خصوصی ہدایت پرضلع کے تمام اسپیشل بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے جارہے ہیں اوریہ مقابلے 2روزجاری رہیں گے۔
مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں خصوصی انعامات بھی تقسیم بھی کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کبھی بھی رحیم یار خان میں یوم پاکستان کے موقع پر اس طرح کے سپورٹس کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام نہیں کیا گیا جو ضلع کی چاروں تحصیلوں میں اس بارکیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.