مشرف کو روانگی کے بعد سہولت مل گئی ،جب بھی انکے کیسز کا فیصلہ کن مرحلہ آیا کرے گا وہ باہر چلے جایا کرینگے‘ اعتزاز احسن
میٹرو ٹرین پر یومیہ ساڑھے سات کروڑ سبسڈی دینا پڑیگی ،بھارت ایک ارب ہرجانہ دیکر قطر سے اپنا معاہدہ ختم کر چکا ہے ،ہم نے خود کو ہتھکڑی لگا کر پھنسا لیا ہے
بدھ 23 مارچ 2016 22:42
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کو اورنج لائن میٹرو ٹرین پر یومیہ ساڑھے سات کروڑ روپے سبسڈی دینا پڑے گی ،بھارت ایک ارب کا ہرجانہ دے کر قطر سے اپنا معاہدہ ختم کر چکا ہے اور ہم نے ایل این جی کے معاہدے میں خود کو ہتھکڑی لگا کر پھنسا لیا ہے ،اس میں کمیشن کھائی گئی ہے اور اس کے پیچھے غالباً سیف الرحمن ہے ،تین چار وفاقی وزراء پر صرف ترس ہی کھایا جا سکتا ہے کیونکہ مشرف ’’ پھُر‘‘ ہو چکا ہے ،پرویز مشرف کو روانگی کے بعد سہولت مل گئی ہے ،اب جب بھی انکے کیسز کا فیصلہ کن مرحلہ آیا کرے گا تو وہ باہر چلے جایا کریں گے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کا مستقبل کیا ماضی بھی نہیں ہے ۔(جاری ہے)
یہاں عدالتیں نظریہ ضرورت پراپنی مہر اور چھاپ لگاتی رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے معاملے میں وفاقی وزراء کی بیان بازی سب کے سامنے ہے ۔ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے ایوان میں غلط بیان پر 44سینیٹرز نے انکے خلاف تحریک استحقاق پیش کی ۔
عدالت اپنے فیصلے میں کہہ رہی ہے کہ یہ حکومت کا استحقاق ہے کہ وہ مشرف کو گرفتار کرے ، رہا کرے یاای سی ایل سے نام نکال کر باہر بھجوائے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی بیرون ملک روانگی کے بعد ان کیلئے سہولت ہو گئی ہے ۔ اب وہ پاکستان بھی آتے جاتے رہیں گے او رعدالتوں کے سامنے بھی پیش نہیں ہو ں گے ۔ جب انکے کیسز کا فیصلہ کن مرحلہ آیا کرے گا وہ بیرون ملک چلے جایا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قطر سے پندرہ سال کے لئے ایل این جی کا معاہدہ کیا ہے اور اس کا قیمت پر کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔ معاہدے میں ہے کہ ایل این جی کی قیمت پیٹرول کے 17.37فیصد ہو گی ۔ جب حکومت نے یہ معاہدہ کیا تو اس وقت تیل کی فی بیرل قیمت 27ڈالر تھی اور حکومت نے یہ سوچ رکھا تھاکہ 2018ء نکال لیں گے لیکن اب یہ قیمت 40ڈالر فی بیرل پر چلی گئی ہے جس سے ایل این جی کی قیمت بھی بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے سستی ایل این جی مل سکتی تھی جبکہ امریکہ نے بھی انٹر نیشنل مارکیٹ میں ایل این جی دینا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے قطر سے معاہدہ کر رکھا تھا لیکن وہ ایک ارب روپے ہرجانہ دے کر اس معاہدے سے باہر آ گیا ہے اور ہم نے اس معاہدے کے لئے خود کو ہتھکڑی لگا کر پھنسا لیا ہے ۔ اس میں کمیشن کھائی گئی ہے اور اس کے پیچھے غالباً سیف الرحمن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں کر رہے اور اس کی ری سٹرکچرنگ اور اس کے لئے سٹریٹجک پارٹنر ڈھونڈ رہے ہیں لیکن اس کے نیچے سے بچہ نکالنے کی بات کی جارہی ہے کہ پاکستان ائیر ویز کمپنی ہو گی ،جب ریاست کا ادارہ کمپنی ہو جائے گا تو پیچھے کیا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مختلف بین الاقوامی ائیر پورٹس پر لینڈنگ رائٹس پی آئی اے کا بڑا اثاثہ ہیں اور اب حکومت یہ ائیر ویز کو منتقل کرنا چاہتی ہے جو نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کو گارنٹی دے چکی ہیں اس لئے پی آئی کی نجکاری کی جارہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.