گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ملاقات

ملاقات میں صوبہ اور شہر امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 23 مارچ 2016 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے بدھ کی شام گورنر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ اور شہر امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبہ اور شہر میں جاری آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا اور امن و امان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کا لائیں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ملاقا ت میں صوبہ اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے اور نئے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبہ سے شہر میں جدید سفری سہولیات اور اقتصادی و سماجی سرگرمیوں میں تیزی سے روزگار اور غربت کا خاتمہ یقینی ہے شہر کے بعد اس کے دائرہ کو صوبہ تک وسیع کیا جائیگا ۔ گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبہ اور شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے جال کو وسیع کرنے اور عوام کے موافق منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے پر زرو دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں حکومت عوام دوست منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے گی ۔