شاہد آفریدی اوروقار یونس نے اپنے دن ختم ہوتے دیکھ کر ٹھنڈے پڑگئے ’خالد لطیف نے ملک کی خاطر کھیلا’آفریدی

جمعرات 24 مارچ 2016 12:24

شاہد آفریدی اوروقار یونس نے اپنے دن ختم ہوتے دیکھ کر ٹھنڈے پڑگئے ’خالد ..

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مارچ2016ء ) نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے بعد کھلاڑیوں پر چڑھ دوڑنے والے کپتان شاہد آفریدی اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے دن ختم ہوتے دیکھ کر ٹھنڈے پڑنے لگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موہالی میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں عام طور پر گرجنے برسنے والے ہیڈ کوچ وقار یونس اور شاہد آفریدی خاموش نظر آئے ، ان دونوں کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ شاید ان کا آخریر مقابلہ ہو ۔

وقار یونس نے محمد عامر کو مخاطب کرکے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم میں صرف 2میچز کا دم خم تھا ،حیران کن بات یہ تھی کہ عامر نے بنگلہ دیش اور بھارت کیخلا ف اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا لیکن پھر بھی ہیڈ کوچ ان سے ناخوش نظر آئے ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خالد لطیف نے ملک کی خاطر کھیلا ، عمر اکمل اور احمد شہزاد کا رویہ خود انہی تو تباہ کر کے رکھ دے گا ۔