پاکستان برسلز حملوں کی مذمت کرتا ہے، امریکی سینیٹ کی رپورٹ میں پاکستان کے جوہری پروگرام کو محفوظ قرار دیا گیا،۔ صدر اشرف غنی کی طالبان مذاکرات سے متعلق پیشکش موجود ہے ، افغانستان کا مسئلہ بات چیت اور مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے ، روسی ائیر پورٹ سے پاکستانی شہریوں کو واپس بھیجنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں، ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کو ائیر پورٹ پر پاکستانی تاجرو ں تک رسائی نہیں ملی۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 مارچ 2016 12:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان برسلز حملوں ی مذمت کرتا ہے ، حملوں میں قیمتی جانوں کا ضیاع پر افسوس ہے ، پاکستان کو بیلجئیم عوام اور حکومت سے ہمدردی ہے۔ میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکی سینیٹ کی رپورٹ میں پاکستان کے جوہری پروگرام کو محفوظ قرار دیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے جوہری اثاثے محفوظ بنانے کے لیے اعلیٰ اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ معیشت کے فروغ کے لیے اہم ہے، شاہد آفریدی کا کشمیر سے متعلق بیان نظروں سے نہیں گزرا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل محض سیاسی بات چیت ہے ۔ صدر اشرف غنی کی طالبان مذاکرات سے متعلق پیشکش موجود ہے ، افغانستان کا مسئلہ بات چیت اور مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے ، چار ملکی اجلاس افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کے بعد ہو گا، افغانستان میں مفاہمتی عمل مشکل ہے البتہ فریقین کوشش کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.