مصطفی کمال کی نئی جماعت ایک بچہ ہے جس کا نام تو رکھ دیا گیا مگر اس کے کان میں آذان ہم دینگے،میڈیا الطاف حسین کی تقریر نہیں دکھاتا اس لئے حقیقت کا کسی کو پتہ نہیں۔فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 مارچ 2016 16:48
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین بالکل صحیح ہیں کیونکہ میڈیا ان کی تقریر نہیں دکھاتا اس لئے ان کی حقیقت کا کسی کو پتہ نہیں ، پرویز مشرف بیرون ملک اس لئے گئے ہیں کہ جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی ، مصطفی کمال کی نئی جماعت ایک بچہ ہے جس کا نام تو رکھ دیا گیا ہے مگر اس کے کان میں آذان ہم دینگے ۔
آج یہا ں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقام حیرت ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک صوبے میں اپنی مرضی کا اور دوسرے صوبے میں بھی اپنی مرضی کا نظام چاہتی ہیں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سندھ اور پنجاب میں متضاد طریقہ کار اختیار کئے ہوئے ہیں الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات میں تاخیر کو دور کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں سماعت جو سپریم کورٹ میں ہوئی ہے اس میں معاملہ شو آف ہینڈ اور سیکرٹ بیلٹ کا تھا آرٹیکل 226 کے تحت سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے انتخاب ہونا ہے تاہم پیپلز پارٹی یہ نہیں چاہتی ایک جگہ وہ شو آف ہینڈ اور دوسری جگہ سیکرٹ بیلٹ کی بات کرتی ہے جمہوریت اس طرح نہیں چلتی پندرہ جنوری کو حلف برداری بھی ہوگئی مگر ابھی تک اختیارات نہیں دیئے جارہے ہیں صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کا بجٹ بھی استعمال کرتی جارہی ہے عدالت انہیں اس کام سے روکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.