شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر ڈسکہ میں لٹریری فیسٹول کی اجازت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعرات 24 مارچ 2016 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر چار اپریل کو ڈسکہ میں لٹریری فیسٹول کی اجازت نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی تحصیل ڈسکہ کے صدر راحیل کامران چیمہ نے عابد ساقی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈسکہ میں ہر سال ذوالفقار بھٹو شہید کی برسی پر چار اپریل کو لٹریری فیسٹول منعقد کیا جاتا ہے مگر اس مرتبہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر لٹریری فیسٹول منعقد کرنے سے روک دیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سیاسی بنیاد پر ذوالفقار بھٹو کی برسی پر فیسٹول منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کا اجازت نہ دینے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فیسٹول منعقد کرنے کی اجازت دی جائے اور فیسٹول کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :