گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہولی کی تقریب میں شرکت

صوبے میں آباد ہندووں نے سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں ، گورنر سندھ

جمعرات 24 مارچ 2016 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر ہاؤس کے ہندو ملازمین کی جانب سے منائی جانے والی ہولی میں شرکت کی اور انہیں ہندو مذہب کے تہوار کی مُبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے میں آباد ہندووں نے سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری اور اخوت کا مذہب ہے جس میں اقلیتوں کو مکمل آزادی دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :