سپریم کورٹ:کرپشن شکایات کی انکوائریوں میں غیر ضروری التواءپر چیئرمین نیب کوطلب کرلیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 15:15

سپریم کورٹ:کرپشن شکایات کی انکوائریوں میں غیر ضروری التواءپر چیئرمین ..

اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے کرپشن شکایات کی انکوائریوں میں غیر ضروری التواءپر چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کو ایک ہفتے بعد طلب کر لیا ہے۔ نیب کی جانب سے کرپشن شکایات کی انکوائریوں میں غیر ضروری طوالت سے متعلق کیس کی سماعت عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے کی ، جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے سابق سربراہ اشرف مگسی کی جانب سے مبینہ غیر قانونی تقرریوں سے متعلق انکوائری چار سال سے چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

چار برسوں میں انکوائری مکمل ہوئی نہ ہی ریفرنس دائر ہوا۔ انکوائری مکمل کرنے میں مزید کتنا وقت لگے گا۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ احتساب قانون کی چند شقوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے استدعا کی کہ چیئرمین کی جگہ پراسیکیوٹر جنرل کو طلب کر لیں ، جسٹس طارق پرویز نے کہا کہ کمال کرتے ہیں ، کیا چیئرمین نیب کو عدالت آنے میں شرم آتی ہے ، مقدمے کی سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :