چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان 52بچوں کی کاکفالت کر رہا ہے، نوید مختار

جمعہ 25 مارچ 2016 16:17

ملتان۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء ) لاوارث ،گمشدہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے بنایا جانے والاادارہ چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان اس وقت 52بچوں کی کفالت کر رہا ہے، سٹریٹ چلڈرن کے خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیادپربچوں کوتحویل میں لیاجاتاہے۔ان خیالات کا اظہار ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

25 مارچ۔2016ء“ سے گفتگوکرتے ہوئے ادارے کے میڈیاکوارڈینیٹرنویدمختارنے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ 15سالہ تک کے عمرکے بچوں کوتحویل میں لیاجاتاہے اور18سال تک کی عمرکے بچوں کوشیلٹرکے ساتھ ساتھ کھانے پینے وتعلیمی سہولیات دی جاتی ہیں۔بچوں کی سوشل انوسٹی گیشن رپورٹ کے بعد کورٹ میں پیش کرکے ان کی لیگل کسٹڈی لی جاتی ہے پھرقانونی کاروائی کے بعد بچوں کوان کے ورثاء کے حوالے کیاجاتاہے بصورت دیگرورثاء کے نہ ملنے کے باعث بچوں کی کفالت ادارہ خودکرتاہے۔

ادارے میں پانچ ویں کلاس تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ادارے میں دنیاوی ودینی تعلیم کابھی بندوبست ہے۔انہوں نے بتایاکہ مزیدتعلیم کیلئے بچوں کو گورنمنٹ سکولوں میں بھی داخل کروایاگیاہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کرمعاشرے کے مفیدشہری بن کراپنے فرائض سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :