اقبال ٹاون میں‌دہشت گردی کے خطرے کا الرٹ 10 روز قبل ہی جاری ہو چکا تھا۔ نیا انکشاف ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 11:32

اقبال ٹاون میں‌دہشت گردی کے خطرے کا الرٹ 10 روز قبل ہی جاری ہو چکا تھا۔ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیان دیا کہ دہشت گردی کا واضح خطرہ موجود نہیں تھا۔ تاہم حال ہی میں ہوئے نئے انکشاف نے سکیورٹی اداروں کی نا اہلی اور غفلت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقبال ٹاؤن اور مون مارکیٹ میں دہشت گردی کے کسی بھی واقعہ کا واضح الرٹ جاری کیا جا چکا تھا۔ تھریٹ الرٹ نمبر 127 کو 17 مارچ 2016ء کو جاری کیا گیا جس میں واضح بتایا گیا کہ دہشت گردی اقبال ٹاؤن میں مون مارکیٹ یا پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ لیکن کسی نے بھی اس خطرے پر کان نہ دھرے اور گذشتہ روز ہونے والے سانحہ میں لاہور خون میں نہا گیا جس کے نتیجے میں 72 افراد شہید جب کہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :