وفاقی دارالحکومت میں حالات مزید کشیدہ ، مظاہرین کی تعداد میں‌اضافہ، موبائل فون سروس معطل ، ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 12:17

وفاقی دارالحکومت میں حالات مزید کشیدہ ، مظاہرین کی تعداد میں‌اضافہ، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممتاز قادری کے حامیوں نے تاحال دھرنے کی صورت اختیار کر رکھی ہے۔ دھرنے کے سبب وفاقی دارالحکومت میں حالات مزید کشیدہ ہونے کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ہپاک فوج کے دستے بھی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں۔ مظاہرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنے کے شرکا نے اپنے لیئے پانی اور کھجوروں کا ذخیرہ بھی کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے قریب ڈی چوک پر اسٹیج بھی لگا دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اختیار رکھنے والے ہی ہم سے مذاکرات کریں بہتر ہے کہ ایاز صادق مذاکرات کے لیے آئیں ، ثروت اعجاز نے کہا کہ ہم حکومت سے ساتھ ہونے والے مذاکرات فوج کی نگرانی میں چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت میں حالات کشیدہ ہونے کے سبب ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ممتاز قادری کے حامیوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر دھاوا بول کر ہر طرف شدید توڑ پھوڑ کی ۔ مشتعل افراد پارلیمنٹ ہاوس کے قریب پہنچے جبکہ ریڈ زون میں متعدد جگہوں پر آگ بھی لگا ئی گئی ۔ جس کے بعد حکومت نے فوج کو طلب کیا۔

متعلقہ عنوان :