چائنا 43 ارب ڈالر خرچ کر کے سرمایہ کاری کر رہے ہیں، گوادر نہ ہو تا چائنا 43 ہزار روپے بھی خرچ نہ کر تے، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری

پیر 28 مارچ 2016 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان اس لئے ملک کا مستقبل ہے کہ چائنا یہاں 43 ارب ڈالر خرچ کر کے سرمایہ کاری کر رہے ہیں اگر گوادر نہ ہو تا چائنا 43 ہزار روپے بھی خرچ نہ کر تے، موجودہ حکومت نے اس شخص کو ٹارگٹ گیا جنہوں نے 500 سے زائد آباد کاروں کو قتل کیا تھا اور پنجاب سے آنے والے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناختی کارڈ چیک کر نے کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا تے تھے ایسے عناصر کو کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے جو ہمارے بچوں پر رحم نہیں کر تے اور ہم نے تہہ کر رکھا ہے کہ بلوچستان کو پرامن بنانا ہے بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا اگر کسی نے بلوچستان کی ترقی میں رکاؤٹ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ بلوچستان وپاکستان کے دشمن تصورہو نگے سول وعسکری قیادت نے امن وامان کے حوالے سے ایک پیج پر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ، مشیر اطلاعات سردار رضا خان بڑیچ ،سینئر صحافیوں ارشاد عارف، مجاہد بریلوی، سلیم شاہد اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے بھی خطاب کیا جبکہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی،ارکان صوبائی اسمبلی سردارصالح محمد بھوتانی ،میرعاصم کرد گیلوسمیت سمبلی اور اعلیٰ افسران بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر میڈیا میں بلوچ کا جو حق بنتا ہے وہ حق ہمیں دیا جائے قومی یکجہتی کی خاطر بلوچستان کی کوریج کے حوالے سے جو حق بنتا ہے اس پر ہمار احق بنتا ہے کہ ہمیں بھی ہمارے حصے کا حق دیا جائے بلوچستان ملک کا 43 فیصد رقبہ ہے اور یہاں کے ساحل وسائل سے دوسرے صوبے آباد اور مستفید ہو رہے ہیں مگر اس تمام تر حالات کے باوجود ہمیں نظرانداز کیا جا رہا ہے ہم اچھی لوگ ہے اور ہمارے دل بھی بڑا ہے اور بلوچستان ملک کو زمینی راستہ دے کر ہی ان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں گوادر اس وقت بہت بڑا منصوبہ ہے اور گوادر کی ترقی سے پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بزنس مین آکر یہاں صنعتیں لگائینگے اور سرمایہ کاری کرینگے بلوچستان کے عوام چھوٹے موٹے کاروبار کر ہی اپنا گزارہ کرینگے انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ بلوچستان کے عوام چینلز دیکھنا چھوڑ دیں تو ملک میں اس حوالے سے اچھا پیغام نہیں جائیگا پاکستان کے مستقبل کو کو ریج نہیں دینگے تو میڈیا سے ہم کیا توقع رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس لئے ملک کا مستقبل ہے کہ چائنا یہاں 43 ارب ڈالر خرچ کر کے سرمایہ کاری کر رہے ہیں اگر گوادر نہ ہو تا چائنا 43 ہزار روپے بھی خرچ نہ کر تے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ترقی سے ہی پاکستان ترقی کرے گااگر بلوچستان کی ترقی میں کسی نے بھی رکاؤٹ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ بلوچستان اور پاکستان کے دشمن تصور ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات امن وامان کے حوالے سے بہت بہتر ہو چکے ہیں اور آج کے وہ حالات نہیں ہے جو لوگ دن کو سفر نہیں کر تے تھے حکومت سول وعسکری قیادت نے امن وامان کی حالات کو بہت بہتر بنایا اور امن وامان کے حوالے سے سول وعسکری قیادت ایک پیج پر ہے گزشتہ دنوں ہم پہاڑوں پر گئے اور سیکورٹی اداروں کے مدد سے اس شخص کو ٹارگٹ کا نشانہ بنایا جس نے 500 آباد کاروں کو قتل اور پنجاب سے آنیوالے مسافر بسوں سے مسافر وں کو اتار کر شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد ان کو قتل کر دیتے تھی اور پھر ان کی لاشیں پنجاب اور ملک کے دیگر صوبوں کو بجھواتے تھے مگر ہم ان عناصر کو کبھی بھی معاف نہیں کرینگے جو ہمارے بچوں پر رحم نہیں کر تے۔

متعلقہ عنوان :