معصوم شہریوں پرحملہ بزدلانہ حرکت ، سانحہ میں شہید ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،لیگی اراکین اسمبلی

پیر 28 مارچ 2016 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کی اراکین اسمبلی نے گلشن اقبال پارک سانحہ کے پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا معصوم شہریوں پرحملہ بزدلانہ حرکت ہے ،اس سانحہ میں شہید ہو نے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،وزیر اعظم کے حکم پر صوبے بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ،دہشتگرد ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،پاکستان تاریخ کے مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے اس سلسلے میں علماء کرام کو بھی حکومت کا ساتھ دینا ہو گا ،ان خیالات کا اظہار وومن کاکس کی جنرل سیکرٹری تحسین فواد ،شازیہ طارق،فرح منظور ،بشریٰ انجم بٹ ،راحیلہ خادم حسین نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا دہشتگردوں نے ایک بار بھر اپنی گھنوؤنی حرکت سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا ،مٹھی بھر افراد نے پوری معاشرے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی ہے ایسے واقعات سہولت کاروں کے بغیر نہیں ہو سکتے ،پاکستان میں ایسے شدت پسند اور انتہا پسند لوگو موجود ہیں جو دہشتگردوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ،انہوں نے کہا پاکستان کی مسلح افواج اور حکومت دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے یکجا ہے وزیر اعظم نواز شریف نے تمام سیکیورٹی اداروں کو صوبے میں شدت پسند عناصر اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے ،نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

شازیہ طارق نے کہا اس قومی سانحہ میں یوحنا آباد سے تعلق رکھنے والے جو مسیحی افراد ہلاک ہوئے ہیں ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،پاکستان کی مسیحی برادری اس سانحہ کی شدید مذمت کرتی ہے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :