سفاری زو پارک اور چڑیا گھر لاہور کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کرنے کا فیصلہ

فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ہر وزیٹرکو واک تھر وگیٹس اور سکینرز کے ذریعے چیک کیا جائے گا ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات پنجاب خالد عیاض خان کا لاہور چڑیا گھر اور زو سفاری پارک میں سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کے لئے دورہ

پیر 28 مارچ 2016 22:59

سفاری زو پارک اور چڑیا گھر لاہور کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ سفاری زو پارک اور چڑیا گھر لاہور کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے -انہو ں نے کہا کہ تفریح کے لئے آنے والوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ہر وزیٹرکو واک تھر وگیٹس اور سکینرز کے ذریعے چیک کیا جائے گا - انہوں نے یہ بات آج یہاں لاہور چڑیا گھر اور زو سفاری پارک میں سکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے کے لئے کئے گئے دورہ کے موقع پر افسران و اہلکاران سے خطاب کے دوران کہی-انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری زو پارک سید ظفر الحسن کو ہدایت کی کہ داخلی راستے اور ایسی جگہوں جہاں تفریح کے لئے آنے والوں کا زیادہ رش ہوتا ہے وہاں ہنگامی بنیادوں پر کیمرے لگائے جائیں-انہوں نے کہا کہ لگائے گئے کیمروں کی مانیٹرنگ کرتے وقت جو لیپسز (Lapses)نظر آئیں انہیں فور ی طور پر دور کیا جائے- خالد عیاض خان نے سفاری زو پارک اور چڑیا گھر لاہور کے انچارج صاحبان کو سکیورٹی سٹاف کو ہمہ وقت تیار رکھنے اور اپنے علاقے کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے-انہوں نے کہا کہ پولیس حکام کو ان تفریحی پارکس کے نزدیک گشت بڑھنے کی درخواست بھی کر دی گئی ہے -

متعلقہ عنوان :