ریاض میں سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف قائم اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا باضابطہ اجلاس‘39 ممالک کے فوجی سربراہان کی شرکت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 مارچ 2016 23:50

ریاض میں سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف قائم اسلامی فوجی اتحاد ..

ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مارچ۔2016ء) سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قائم اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا باضابطہ اجلاس ریاض میں ہوا39 ممالک کے فوجی سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے باضابطہ اجلاس میں نئے اتحاد کی کوآرڈینیشن سینٹر کیلئے جگہ اور فنڈز کے امور پر بات کی گئی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹنینٹ جنرل عبدالرحمان البنایان کا کہنا ہے اجلاس میں شریک تمام افراد نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے عزم کا اظہار کیاہے۔

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری کا کہنا تھا کہ ہم بنیاد رکھنے کے مرحلے میں ہیں۔ سعودی عرب نے نئے اتحاد کی کوآرڈینیشن سینٹر کیلئے جگہ اور فنڈز کی پیشکش کی ہے۔اجلاس میں اتحاد کی عسکری حکمت عملی کے نفاذ کے طریقہ کار،اتحاد کی نظریاتی بنیادوں پر تشکیل اور اس کے مالیاتی ابلاغی شعبہ جات کے قیام پر غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :