مصر کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والا شخص گرفتار۔ وزارت خارجہ قبرص

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 مارچ 2016 16:54

مصر کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والا شخص گرفتار۔ وزارت خارجہ قبرص

لارناکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) : مصری ائیر لائن کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قبرص کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ مصر ائیر لائن کا طیارہ ہائی جیک کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسکندریہ سے قاہرہ جانے والے مسافر طیارے کو ہائی جیکر نے قبرص کے لارکانا ائیر پورٹ پر لینڈ کروایا تھا۔

طیارے میں عملے سمیت 62 افراد موجود تھے۔

(جاری ہے)

ہائی جیکر نے طیارے میں سوار بچوں، خواتین اور پھر مسافروں کو مرحلہ وار چھوڑا اور آخر میں طیارے میں محض غیر ملکیوں سمیت طیارے کا عملہ موجود تھا۔ ہائی جیکر کی گرفتاری کے بعد یرغمال بنائے گئے 5 افراد کو بھی طیارے سے نکال لیا گیا ہے۔ مصری حکام کے مطابق ہائی جیکر کی شناخت ابراہیم سماہا کے نام سے ہوئی تھی جس نے طیارہ ہائی جیک کرنے کے بعد قبرص میں مقیم اپنی سابق اہلیہ سے ملنے اور اسے خط پہنچانے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :