بھارت نے اپنی بحریہ کے گرفتار جاسوس کا اعترافی وڈیو بیان مسترد کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 29 مارچ 2016 21:37

بھارت نے اپنی بحریہ کے گرفتار جاسوس کا اعترافی وڈیو بیان مسترد کر دیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) بھارت نے اپنی بحریہ کے گرفتار جاسوس کا اعترافی وڈیو بیان مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے منگل کے روز بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی بحریہ کے گرفتار جاسوس کا اعترافی وڈیو بیان جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں بھارتی جاسوس کی جانب سے تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے اب بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے گرفتار جاسوس کا اعترافی وڈیو بیان مسترد کر دیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان بھارتی بحریہ کے گرفتار سابق افسر تک قونصلر رسائی دے۔

متعلقہ عنوان :